Friday, 23 January 2015

Win Petrol Software Download

                                         download

جب بھی سسٹم پر نئی انسٹالیشن کریں ’’وِن پٹرول‘‘ اس پر انسٹال ہونے والا پہلا سافٹ ویئر ہونا چاہیے۔ ون پٹرول انسٹال ہونے والے ہر سافٹ ویئر پر نظر رکھتا ہے کہ اس کی انسٹالیشن کے بعد کہاں کیا کیا تبدیلی ہوئی ہے، اس طرح آپ جب بھی چاہیں سسٹم کو پرانی سیٹنگز پر باآسانی ری اسٹور کر سکتے ہیں۔ یہ چھوٹا سا ٹول سسٹم کو مشکوک فائلوں، ہائی جیکنگ کی کوششوں اور سسٹم کنفیگریشن میں غیر ضروری تبدیلیوں کی کوششوں کو ناکام بنا دیتا ہے۔ اس کی مدد سے اسٹارٹ اپ پر لوڈ ہونے والے غیر ضروری پروگرامز کو تاخیر سے لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ یہ سافٹ ویئر پندرہ سال سے اپنی لاجواب کارکردگی پیش کر رہا ہے۔ اس کا موجودہ ورژن 28 ہے۔ اس میں کئی زبردست فیچرز موجود ہونے کے باوجود کبھی اس میں غیر ضروری ٹولز شامل نہیں کیے گئے۔ اس کا ایک ایم بی سے بھی کم سائز اس بات کا گواہ ہے۔ ان تمام خوبیوں کے 
ساتھ یہ ٹول بالکل مفت دستیاب ہے۔
winpatrol

No comments:

Post a Comment